Thursday , June 22 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کا آج سے دو روزہ دورۂ مغربی بنگال

صدرجمہوریہ کا آج سے دو روزہ دورۂ مغربی بنگال

نئی دہلی ۔ 17 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی مغربی بنگال کا کل سے دو روزہ دورہ کریں گے ۔ اس کے دوران وہ پہلے کل وقتی حفظان صحت ادارہ کا افتتاح انجام دیں گے جو مشرقی ہندوستان میں امراض جگر کے علاج کیلئے قائم کیا گیاہے ۔ صدرجمہوریہ ہند انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیور اینڈ ڈائیگناسٹک سائینسس کا افتتاح کریں گے جو مغربی بنگال کے علاقہ سونارپور میں لیور فاؤنڈیشن کی جانب سے کلکتہ کے جنوبی مضافات میں قائم کیاگیا ہے۔ اس سلسلے میں آج بعد ازاں راج بھون میں ایک تقریب منعقد کی جائے گی ۔ صدرجمہوریہ کتاب کی پہلی کاپی حاصل کریں گے ۔ کتاب کا عنوان ہے ’’میٹا فزیکس مارلس اینڈ پالیسیز‘‘ اور اسے پروفیسر امل کمار مکھو پادھیائے نے تحریر کیا ہے۔ صدرجمہوریہ ڈاکٹر ملاٹی ایلن چیارٹیبل ٹرسٹ میں طبی ایوارڈ تقریب میں شرکت کریں گے اور ہوڑہ کے علاقہ شبھ پور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس و ٹکنالوجی کا افتتاح کریں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT