Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کا مجوزہ تین روزہ دورہ مغربی بنگال

صدرجمہوریہ کا مجوزہ تین روزہ دورہ مغربی بنگال

کولکتہ ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی تین روزہ دورہ مغربی بنگال پر جس کا آغاز 12 ڈسمبر سے ہوگا، روانہ ہوں گے۔ وہ اپنے دورہ کے موقع پر کئی پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ اپنے سابقہ لوک سبھا حلقہ چاندی پور کا دورہ بھی کریں گے۔ 13 ڈسمبر کو دیب رنجن مکرجی یادگاری لکچر دیں گے۔ 51 فٹ اونچے لارڈ شیوا کی مورتی کا افتتاح کریں گے۔ پنڈت جواہر لال نہرو 125 ویں یوم پیدائش تقریب میں شرکت کریں گے۔ تیسرا اندرا گاندھی یادگاری لکچر دیں گے اور بعدازاں دہلی واپس ہوجائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT