Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ کو کلید عابد جان کی پیشکشی

صدرجمہوریہ کو کلید عابد جان کی پیشکشی

اوری کوسٹ میں پرنب مکرجی کو اعزازی شہریت اورقبائیلی نام دیا گیا
عابدجان۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) آفریقی ملک ایوری کوسٹ میں آج ہندوستان کے تئیں غیرمعمولی خیرسگالی جذبہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کو عابد جان کی شہریت اور کلید عطا کی۔ عابد جان اس ملک کے معاشی صدر مقام کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں بالعموم دورہ کنندہ سربراہان مملکت کو اعزازی شہریت کے ساتھ شہر کی کلید بھی عطا کی جاتی ہے۔ اس موقع پر صدر مکرجی کو روایتی قبائیلی نام ’اسیتو‘ دیا گیا جس کے معنی ’مثال‘ ہیں جس کی نوجوانوں نسل کو تقلید کرنا چاہئے۔ اس تقریب کے بعد صدر پرنب مکرجی بھی ’دانشور افراد کی کمیٹی‘ کے ایک رکن بن گئے جو اس شہر کے انتظامیہ کی موثر کارکردگی کے لئے مشورے دیا کرتی ہے۔ صدر ہند نے کہا کہ ’اس شہر کی کلید اور شہریت دیتے ہوئے آپ نے جو اعزاز بخشا ہے ، آپ کے خیرسگالی جذبہ سے میں کافی متاثر ہوا ہوں۔ مجھے جو اعزاز دیا گیا ہے، اس کے لئے میں بلاشبہ بے حد ممنون و مشکور ہوں۔ شہر عابد جان کی اعزازی شہریت سے مجھے کافی خوشی ہوئی ہے‘۔

TOPPOPULARRECENT