Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کی بیرونی دورے سے واپسی

صدرجمہوریہ کی بیرونی دورے سے واپسی

نئی دہلی،18 جون (یو این آئی) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی تین افریقی ممالک گھانا، کوٹے دی آئیوری اور نمیبیا کے چھ روزہ دورے کے بعد آج وطن واپس پہنچ گئے ۔مسٹر مکرجی نے اپنے اس سفر کے بعد کہا کہ ان کا یہ دورہ محض علامتی نہیں رہا اور ان کے سفر کیلئے مغربی افریقا کے ان تین ممالک کو اچانک منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے افریقہ کے دورے کے بعد صدر کے بھی وہاں جانے کا امکان تھا اور نائب صدر حامد انصاری بھی اس ماہ دو افریقی ممالک کے دورے پر گئے تھے۔ صدرجمہوریہ نے اپنے دورہ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عاجلانہ اصلاحات اور دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے اجتماعی عالمی کوشش کی ضرورت پر زور دیا، جس کی افریقی لیڈروں نے پُرزور حمایت کی۔

TOPPOPULARRECENT