Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / صدرجمہوریہ کی سالگرہ، چیف منسٹر و دیگر کی مبارکباد

صدرجمہوریہ کی سالگرہ، چیف منسٹر و دیگر کی مبارکباد

حیدرآباد11دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مبارکبادی کے پیام میں چندر شیکھر راؤ نے دعا کی کہ پرنب مکرجی خوشحال اور طویل زندگی گزاریں اور ملک کی مزید خدمت کرتے رہیں۔ وزیر اعلی نے پھولوں کے گلدستے کے ساتھ ایک خصوصی پیام بھی صدر جمہوریہ کے نام روانہ کیا۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو آندھراپردیش کی اصل حزب اختلاف و وائی ایس آر کانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے ۔ جگن نے اس سلسلہ میں اپنے ٹوئٹر پیام میں سالگرہ کی مبارکباد دی اور صحت مندی کے ساتھ طویل زندگی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

TOPPOPULARRECENT