Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد

صدرجمہوریہ کی ہندوستانی ٹیم کو مبارکباد

نئی دہلی ۔14 فبروری۔(سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے ہندوستانی ٹیم کو بلائنڈ ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ میں خطاب جیتنے پر مبارکباد دی اور کہاکہ یہ کامیابی دوسروں کے لئے ایک مثالی کارنامہ ہے ۔ صدر نے ہندوستانی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان اجئے کمار کو ایک مکتوب تحریر کیا جس میں لکھا کہ ’’میں تہہ دل سے کامیابی پر تمہیں اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ساتھ ہی ٹیم کے کوچ پیٹرک راج کمار کو بھی اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں ‘‘۔ اپنے مکتوب میں صدرجمہوریہ نے مزید لکھا کہ ٹیم کی یہ کامیابی ملک کے لئے ایک اعزاز ہے اور یہ کامیابی دیگر افراد کے لئے ایک مثالی کارنامہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT