Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / صدرجمہوریہ کے اعزاز میں گورنرکاعشائیہ

صدرجمہوریہ کے اعزاز میں گورنرکاعشائیہ

حیدرآباد 27 ڈسمبر (پی ٹی آئی) گورنر آندھراپردیش و تلنگانہ ای ایس ایل نرسمہن نے آج صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے اعزاز میں راج بھون میں ڈنر ترتیب دیا۔ پرنب مکرجی اِس وقت جنوبی ہند کے دورہ پر ہیں۔ چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابو نائیڈو، تلنگانہ کے ہم منصب کے چندرشیکھر راؤ، مرکزی وزراء بنڈارو دتاتریہ، وائی ایس چودھری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، بیڈمنٹن نیشنل کوچ پی گوپی چند، شٹلر اور اولمپک مڈل حاصل کرنے والی پی وی سندھو بھی موجود تھیں۔ چندرابابو اور کے سی آر کو خوشگوار موڈ میں بات کرتے دیکھا گیا۔

TOPPOPULARRECENT