Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈس کی تقسیم

صدرجمہوریہ کے ہاتھوں ایوارڈس کی تقسیم

نئی دہلی 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج انفرادی شخصیتوں، یونیورسٹیوں اور والینٹرس کو اندرا گاندھی نیشنل سرویس اسکیم ایوارڈس برائے سال 2014-15 ء عطاء کئے۔ یہاں منعقدہ تقریب میں انھوں نے شجرکاری، خون کے عطیہ کیمپس اور سماجی بیداری کیمپس منعقد کرنے والوں میں یہ ایوارڈس تقسیم کئے۔ یونیورسٹی زمرہ میں ڈاکٹر اجوتیہ نند مالویا ویر نرمد ساؤتھ گجرات یونیورسٹی، کندن سبواراج کو یمپو یونیورسٹی اور آر این کاپر سے بابا صاحب امبیڈکر یونیورسٹی کو اندرا گاندھی این ایس ایس ایوارڈس ان تعلیمی اداروں کی کارکردگی پر دیا گیا۔ کیرالا کے پروگرام کوآرڈی نیٹر آف ڈائرکٹوریٹ ٹکنیکل ایجوکیشن کے عبدالجبار احمد کو بھی ایوارڈ دیا گیا۔ پروگرام آفیسرس کے زمرہ میں 10 عہدیداروں کو ایوارڈ دیا گیا جبکہ 32 والینٹرس کو بھی دیگر زمرہ میں ایوارڈ عطا کئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT