Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ ہند کوئند اور وزیراعظم مودی نے ملک کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی

صدرجمہوریہ ہند کوئند اور وزیراعظم مودی نے ملک کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئنڈ نے ہفتہ کے روز ملک اور بیرونی ممالک میں رہنے والے ہندوستانیوں کے نام پر عیدالاضحی کی مبارکباد کا پیغام ارسال کیا۔

صدر جمہوریہ رام ناتھ کوئند نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ’’ میں ان تمام ہندوستانی مسلمان بھائیو ں اور بہنو ں کے علاوہ غیر مقیم بردارن وطن کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں‘‘۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کا مسلم بردارن وطن کو پیغام جاری کیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر مبارکباد کا پیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ’’ میں سماج میںآہنگی‘بھائی چارہ اور اتحاد کے فروغ کے لئے اس موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

ہرسال ساری دنیا میں عیدالاضحی کے مسلمان عقید ت واحترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ عید الاضحی دذالحجہ کی 10تاریخ کو منائی جاتی ہے ۔ اسلامی کیلنڈر کی مناسبت سے یہ سال کا آخری مہینہ ہے جس میں مسلمانوں فریضہ حج کی ادائی بھی کرتے ہیں۔ اس موقع پر مسلمان سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT