Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / صدرجمہوریہ ہند کی اپنی دختروں کیساتھ سیلفی

صدرجمہوریہ ہند کی اپنی دختروں کیساتھ سیلفی

نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج اپنی دختر کے موبائیل فون پر سیلفی لی جس کا مقصد خواتین میں جنین کشی کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔ پرنب مکرجی نے عوام پر زور دیا کہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ تصویر کشی کروائیں اور اُنھیں اپ لوڈ کریں تاکہ اِس مہم کو کامیاب بنایا جاسکے۔ اپنی دختر کے ساتھ سیلفی عالم گیر تحریک بن گئی ہے جس کا مقصد صنف نازک کے جنین کا قتل اور جنسی انتخاب کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے۔ یہ مہم جون 2015 ء میں سنیل جگلانگ نے ایک دیہات ہریانہ کے ضلع جند کے بی بی پور میں شروع کی تھی۔ وہ وہاں کے سابق سرپنچ تھے اور ہمیشہ سے خواتین کی بااختیاری اور دیہات کی ترقی کے لئے جدوجہد کرتے رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT