Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / صدرنائیجریا کی لوگوں سے امن کی اپیل

صدرنائیجریا کی لوگوں سے امن کی اپیل

ابوجا، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کے صدر محمدبحاري نے مسلح چرواہوں کی جانب سے 19 لوگوں کے قتل کے بعد ہم وطنوں سے فرقہ وارانہ تشدد ختم کرکے امن قائم کرنے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر بحاري نے کہا ” میں ملک کے تمام کمیونٹیز سے امن قائم کرنے اور قتال روکنے کی اپیل کرتا ہوں”۔مقامی پولیس نے کل کہا کہ فلاني چرواہوں نے انچا گاؤں پر جمعہ کو حملہ کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ چرواہا طبقے کے ایک لڑکے کے قتل کے بعد یہ حملہ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ اس حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مذہبی کونسل کے صدر بندوق برداروں کے ہاتھوں ہلاک
کابل ۔ 10ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بندوق برداروں نے کم از کم دو افرادکو جو مشرقی صوبہ کپیسا سے تعلق رکھتے تھے بشمول صدر مذہبی کونسل ملا گُل محمد کو گولی مار کر ہلاک کردیا ۔ یہ طالبان کا سب سے بڑا حملہ تھا ۔ بندوق بردار ایک موٹر سیکل پر سوار آئے تھے اور ہن افیار میں مذہبی کونسل کے صدر کو گولی مار کر فرار ہوگئے ۔ وہ ایک گاڑی میں اپنی قیام گاہ سے نکل رہے تھے ۔ حملہ کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیںک ی ہے لیکن عام طور پر اس قسم کی وارداتیں افغان طالبان کیا کرتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT