Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صدرنشین بلدیہ ایلیا کو معطل کرنے کا مطالبہ

صدرنشین بلدیہ ایلیا کو معطل کرنے کا مطالبہ

بودھن /29 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صدر ٹاون کانگریس مسٹر گناپرساد نے یہاں آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ صدرنشین بلدیہ بودھن مسٹر ایلیا ازراں فروشی کی سرکاری دوکان چلاتے ہوئے صدرنشین بلدیہ کے ہمہ وقتی عہدے پر برقرار ہیں ۔ انہیں حکومت کی جانب سے ازراں فروشی کی اشیاء کی فروخت پر کمیشن حاصل ہوتا ہے اور چیرمین بلدیہ کی حیثیت سے ماہانہ تنخواہ مقرر ہے ۔ مسٹر جی پرساد نے کہا کہ ایک شخص ہمہ وقتی سرکاری عہدوں پر کس طرح برقرار رہ سکتا ہے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور حکومت سے خواہش کی کہ مسٹر ایلیا کو صدرنشین بلدیہ کے عہدے کیلئے نااہل قرار دیتے ہوئے عہدے سے معطل کرتے ہوئے انہیں تاحال ادا کی گئی رقم واپس وصول کی جائے ۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ مجلس بلدیہ بودھن میں ان دونوں دھاندلیاں عروج پر ہیں ۔ چیرمین اور کمشنر بلدیہ مسٹر دیویندر مبینہ طور پر 65 افراد کو غیر مجاز طور پر خدمات حاصل کر رہے ہیں ۔ مسٹر پرساد نے کہا کہ بغیر کونسل کی منظوری کے کمشنر بلدیہ کس طرح مذکورہ مزدوروں کی بھرتی کی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ غریب بے روزگار 65 افراد کو بلدیہ میں ملازمت فراہم کرنے کا تیقن دیکر ان سے خطیر رقم حاصل کرتے ہوئے اہیں محکمہ آبرسانی و سنیٹری ڈپارٹمنٹ میں کام لیا جارہا ہے ۔ گذشتہ آٹھ ماہ میں صرف دو ماہ کی تنخواہیں ادا کی گئی ۔ یہ رقم بھی سرسبز شاداب اسکیم کے تحت شہر میں درخت لگانے کیلئے حکومت کی جانب سے بلدیہ بوھدن کو جاری کی گئی تھی ۔ مسٹر جی پرساد نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی کے ارکان بلدیہ خود مجلس بلدیہ میں جاری مبینہ دھاندلیوں کے خلاف ضلع انتظامیہ کو شکایت پیش کرچکے ۔ اس پریس کانفرنس میں ارکان بلدیہ دامودھر ریڈی ، سید رفیع الدین رفاعی ، ڈی پول کے علاوہ شیخ فصیح الدین سنگرام ، سید مقصود پاشاہ ، سید حسین عبداللہ قریشی رویندر یادو شیخ ظہیر کلیم الدین رویندر کمار غوث ، گنگاریڈی وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT