Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صدرنشین بلدیہ عادل آباد کے خلاف بغاوت کے بادل ٹل گئے

صدرنشین بلدیہ عادل آباد کے خلاف بغاوت کے بادل ٹل گئے

عادل آباد /20 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد صدرنشین مجلس بلدیہ شریمتی آر منیشا کے عہدے پر منڈلاتاہوا خطرہ چند مہینوں کیلئے ٹل گیا جبکہ اراکین بلدیہ نے صدرنشین بلدیہ کے خلاف بغاوت کی آواز بلند کردیا تھا اور اس مہینہ کے اختتام پر شریمتی آر منیشا کے خلاف عدم اعتماد کی نوٹس کمشنر بلدیہ اور ضلع کلکٹر کو پیش کی جارہی تھی ۔ صدرنشین مجلس بلدیہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے والے بلدی کونسلروں نے شریمتی پر الزام عائد کیا کہ وہ بلدی حلقہ جات میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو عملی جامعہ پہنانے سے زیادہ اپنے ذاتی مفاد کو ترجیحی دیا کر رہی ہیں ۔ شریمتی کے شوہر غیر مجاز طور پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے دفتر عملہ پر کنٹرول کرنے اور کسی بھی تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کی عمل آوری سے قبل اپنے قیام گاہ پر سودے بازی کا بازار گرم کئے ہوئے ہیں ۔ شریمتی  آر منیشیا کے خسر جو سابق میں صدرنشین بلدیہ عہدے پر فائض تھے اپنے مفید مشوروں کے ذریعہ تمام کاموں کو انجام دے رہے ہیں ۔ عادل آباد مجلس بلدیہ کے 16 ناراض اراکین نے کہا کہ صدرنشین بلدیہ صرف ایک ربر اسٹامپ ہے جبکہ شریمتی کا ریموٹ کنٹرول ان کے شوہر اور خسر کے پاس موجود ہے ۔ مجلس بلدیہ اراکین میں تقریباً ایک ماہ سے پائی جانے والی افراتفریی کا خاتمہ ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کی مداخلت پر ہوا ۔ ریاستی وزیر نے عنقریب منعقد ہونے والے قانون ساز کونسل اراکین انتخابات کے پیش نظر عادل آباد بلدیہ کے 36 کونسلروں کا اجلاس ایک فنکشن ہال میں منعقد کرتے ہوئے عارضیح طور پر آپس میں پائی جانے والی ناراضگی کو ختم کراتے ہوئے مفاہمت کرادی جس کے بناء پر جاریہ ماہ بلدیہ کا ماہانہ اجلاس منعقد ہونے کے امکانات ہیں ۔ ایم ایل سی انتخابات کانوٹیفکیشٹ اعلامیہ عنقریب ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں اور اس اپنی بات کے پیش نظر ضلع کانگریس کے طاقتور قائد و سابق رکن قانون ساز کونسل مسٹر پریم ساگر راؤ اپنی پارٹی سے دستبردار ہوتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہونے کی افواہیں سیاسی حلقوں میں تیزی کے ساتھ گشت کر رہی ہیں ۔ ضلع کے سیاسی بصیرت رکھنے والے قائدین اس بات کا اندازہ لگا رہے ہیں کہ سابق کانگریس رکن قانون ساز کونسل 10 ، 20 کروڑ روپئے پارٹی فنڈ کے طور پر بخوشی ادا کرتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی سے ایم ایل سی ٹکٹ حاصل کریں گے ۔ انتخابات میں بھی سرمایہ کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ کانگریس قائد مسٹر ایم پریم ساگر راؤ کی غیر یقینی ٹی آر ایس میں شرکت کے بنا پر مستقر عادل آباد ٹی آر ایس پارٹی کے سینئیر قائد مسٹر لوکابھوما ریڈی کے ساتھ ناانصافی کے امکانات کو محسوس کیا جارہا ہے جبکہ عادل آباد سے ایم ایل سی ٹکٹ کے دعویدار موصوف تصور کئے جاتے ہیں ۔
٭٭ ضلع عادل آباد کے نرمل اسمبلی حلقہ میں ایک روز قبل مختلف ترقیاتی و تعمیراتی کاموں کا افتتاح ریاستی وزیر پنچایت راج مسٹر کے تارک راما راؤ نے کیا جبکہ اس موقع پر ریاستی دیگر وزراء کے علاوہ ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی بھی موجود تھے لیکن افتتاحی تقریب کے موقع پر نصب کردہ ناموں کی فہرست والی تختی ’’ و بورڈ پر ڈپٹی چیف منسٹر کے نام کو یکسر نظر انداز کیا گیا جس کے بناء پر عادل آباد کے سیاسی قائدین اور مسلمانوں میں متعلقہ عہدیداروں کے خلاف سحت ناراضگی پائی جارہی ہے ۔ انہوں نے عادل آباد نمائندہ سیاست محبوب خان سے گفت شنید کرتے ہوئے متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور دوسری تختی جس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا نام شامل کرتے ہوئے نصب کرانے کا ضلع کلکٹر مسٹر ایم جگن موہن سے مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT