Wednesday , June 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / صدرنشین میونسپل ظہیرآباد کیلئے آج انتخابات

صدرنشین میونسپل ظہیرآباد کیلئے آج انتخابات

ظہیرآباد ۔ 14؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میونسپلٹی ظہیرآباد کے مخلوعہ صدرنشین عہدہ کے لئے انتخابات 15؍ مئی کو 11 بجے دن میونسپل کونسل میٹنگ ہال میں منعقد ہوں گے ۔ اس خصوص میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ ریٹرننگ آفیسر کی نشست کے روبرو سرکردہ قائدین بی بی پاٹل ایم پی ‘ ڈاکٹر جے گیتا ریڈی ایم ایل اے اور محمد فریدالدین ایم ایل سی کے لئے علحدہ علحدہ نشستیں مختص کی گئی ہیں جب کہ ان قائدین کی عقبی نشستیں جماعت واری اراکین بلدیہ کے لئے محفوظ کر دی گئی ہیں ۔ مجوزہ انتخابات پیشرو صدرنشین بلدیہ چنوری لاونیا کے اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانے کے باعث منعقد کئے جا رہے ہیں جن میں 24 اراکین بلدیہ کے بشمول تین دیگر اراکین بہ اعتبار عہدہ شرکت کرتے ہوئے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے ۔ صدارتی نشست عام زمرہ کی خاتون کونسلر کے لئے مختص ہے ۔ جبکہ 24 اراکین بلدیہ میں خاتون اراکین بلدیہ کی تعداد 13 ہے ۔ ریٹرننگ آفیسر کے فرائض آر ڈی او محمد عبد الحمید دیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT