Sunday , July 23 2017
Home / Top Stories / صدرپرنب مکرجی کا جمعہ کودورہ

صدرپرنب مکرجی کا جمعہ کودورہ

حیدرآباد ۔ 19جون ( پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 23جون کو یہاں منعقدشدنی ’ ورلڈ ڈیوائین کانگریس‘ کے عالمی حکمت عملی اتحاد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے ۔ پرنب مکرجی جمعہ کو 12بجے دن بیگم پیٹ ایئرپورٹ پر پہنچیں گے اور دوپہر 12:30 تا 1:30 اس تقریب میں شرکت کریں گے اور اسکے فوری بعد نئی دہلی واپس ہوجائیں گے ۔ حکومت تلنگانہ کے چیف سکریٹری ایس پی سنگھ نے آج کہا کہ صدر جمہوریہ کے دورہ کے انتظامات کے ضمن میں مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداروں کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جی ایس اے ورلڈ ڈیوائین کانگریس کا این آر آئی سیوا فاؤنڈیشن کی طرف سے انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اور صدر پرنب مکرجی اس کا افتتاح کریں گے ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT