Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / صدر افغانستان کی سالگرہ پر مودی کی مبارکباد

صدر افغانستان کی سالگرہ پر مودی کی مبارکباد

کابل ۔ 19 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے صدر افغانستان اشرف غنی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔ تین ماہ قبل انہوں نے غلطی سے اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد دی تھی۔ اس مرتبہ مودی نے ٹوئیٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا ہیکہ صدر افغانستان کو سالگرہ مبارک ہو۔ مجھے اس مرتبہ درست تاریخ پیدائش دستیاب ہوئی ہے۔ اس کے جواب میں اشرف غنی نے بھی ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ بہت دھننے واد مسٹر پی ایم۔ آپ جیسے محب دوستوں کی جانب سے مبارکباد قبول کرتے ہوئے مجھے مسرت ہورہی ہے۔ مودی نے قبل ازیں غلطی سے 12 فبروری کو بھی صدر افغانستان کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تھی۔ اس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ میری سالگرہ 19 مئی کو ہے۔

 

وزیراعظم پر خاتون قانون ساز کو مارنے کا الزام
ٹورنٹو ۔19  مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو نے ایک خاتون قانون ساز کے جسم کو ہاتھ لگانے پر معذرت خواہی کرلی جس نے کہا تھا کہ جس وقت جسٹن ٹروڈو اپوزیشن ارکان کے درمیان سے گذر رہے تھے اس وقت انہوں نے اپنا راستہ بنانے کیلئے قانون ساز کے سینے پر کہنی دے ماری تھی۔ اپوزیشن قانون ساز روتھ آلیں بروسو نے بتایا کہ اس کے سینے پر وزیراعظم نے کہنی مار دی تھی جس کے بعد وہ (خاتون) دارالعوام سے باہر نکل آئی تھیں اور اسی وجہ سے وہ ایوان میں اپنا ووٹ بھی نہیں ڈال سکی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT