Friday , August 18 2017
Home / دنیا / صدر امریکہ کا تاریخی دورہ ہیروشیما

صدر امریکہ کا تاریخی دورہ ہیروشیما

واشنگٹن ۔ 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بارک اوباما نیوکلیئر ترک اسلحہ سے اپنی وابستگی اجاگر کرنے کیلئے ایٹم بم سے متاثرہ جاپان کے شہر ہیروشیما کا جاریہ ماہ دورہ کریں گے۔ امریکہ نے 1945 میں اس شہر پر پہلا ایٹم بم گرایا تھا جس سے ایک تخمینہ کے بموجب ایک لاکھ 40 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ وائیٹ ہاؤز نے آج کہا کہ اوباما جنہوں نے اکثر ناقدین کی مذمت کی جنہوں نے ان پر الزام عائد کیا ہیکہ وہ مشرق وسطیٰ اور یوروپ کا اپنی صدارتی میعاد کے پہلے سال میں ’’معذرت خواہی دورہ‘‘ کرچکے ہیں اور اب معذرت خواہی کیلئے ہیروشیما کا دورہ کررہے ہیں۔ صدر اوباما نے کہا کہ ہیروشیماکا دورہ انسانی بنیادوں پر ہے۔

TOPPOPULARRECENT