Friday , September 22 2017
Home / Top Stories / صدر امریکہ کے عہدے کی دوڑ، تازہ سروے سے ملے جلے اشارے

صدر امریکہ کے عہدے کی دوڑ، تازہ سروے سے ملے جلے اشارے

HEMPSTEAD, NY - SEPTEMBER 26: (L-R) Republican presidential nominee Donald Trump and Democratic presidential nominee Hillary Clinton shake hands after the Presidential Debate at Hofstra University on September 26, 2016 in Hempstead, New York. The first of four debates for the 2016 Election, three Presidential and one Vice Presidential, is moderated by NBC's Lester Holt. (Photo by Spencer Platt/Getty Images)

ٹرمپ ، امریکی بیمار معیشت کی علامت: ہیلاری کلنٹن۔ 10 کروڑ ڈالر خرچ کر چکا ہوں، مزید کروں گا: ریپبلکن لیڈر

واشنگٹن۔27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدارت کے لئے تازہ ترین اوپینین پولس سے رجحان سے ملے جلے اشارے مل رہے ہیں۔ ایک سروے میں ہیلاری کلنٹن اور ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ایک نکتے کا فرق دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے سروے میں ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنے ریپبلکن حریف پر 14 نکات کی زبردست سبقت ظاہر کی گئی ہے۔ آئی بی ڈی /ٹی آئی پی ٹی کے سروے میں ٹرمپ کو 41.2 فیصد اور ہیلاری کلنٹن کو 41.8 فیصد ووٹ حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اے پی۔جی ایف کے سروے میں ہیلاری کلنٹن کو 14 فیصد نکات کی سبقت دکھائی گئی ہے۔ امکان ہے کہ انہیں 51 فیصد اور ٹرمپ کو 37 فیصد رائے دہندوں کی تائید حاصل ہوگی۔ ان میں 1546 بالغ بشمول 1212 امکانی رائے دہندے شامل ہیں۔ فاکس نیوز کے سروے میں 8 نومبر کے عام انتخابات میں ہیلاری کو 44 فیصد اور ٹرمپ کو 41 فیصد ووٹ حاصل ہونے کا امکان دکھایا گیا ہے۔ یو ایس ٹو ڈے / سفول یونیورسٹی میں ہیلاری کو 47 فیصد اور ٹرمپ کو 9 فیصد ووٹ حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ رائٹرس/اپسوس کے سروے میں ہیلاری کو ٹرمپ پر 4 نکات کی سبقت کی پیش قیاسی ہے۔ لاس اینجلس ٹائمس/ یو ایس سی ٹریکنگ نے ٹرمپ کو ہیلاری سے آگے قرار دیا ہے تاہم سبقت بہت معمولی ہے۔ حقیقی سیاست میں تمام قومی سروے ہیلاری کلنٹن کو ٹرمپ کو سبقت لئے ہوئے ظاہر کررہے ہیں۔ سروے کے نتائج میں 5.4 فیصد نکات کی اوسطاً سبقت ہیلاری کلنٹن کی دکھائی گئی ہے جو ایک ہفتہ قبل 9 فیصد تھی۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو امریکی معیشت کو بیمار کردینے والے تمام عناصر کی علامت قرار دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہیلاری کلنٹن نے ایک بیان میں انکشاف کیا۔
ایک دن قبل ڈونالڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران ایک نئی ہوٹل کو فروغ دینے کے لئے وقفہ لیا تھا۔ مشہور شخصیتیں ان کی منتظر رہی تھیں۔ ہیلاری کلنٹن نے الزام عائد کیا کہ وہ اپنے میامی کے اٹلانٹک سٹی کے کنٹراکٹرس اور کارکنوں کو اجرتیں ادا نہیں کرتے۔ ہیلاری نے کہا کہ آج انہوں نے ایک ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ ان کے لئے اپنے کارکنوں اور کنٹراکٹرس سے زیادہ ہوٹل کا افتتاح اہم ہے۔ امریکی ایسے شخص کو صدر امریکہ بنانا نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ تاحال انہوں نے ملک کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ ہمارے ملک کے تمام مسائل کے بارے میں وہ تبصرے تو کرتے ہیں لیکن کسی کا کوئی حل ظاہر نہیں کرتے۔ وہ برسوں سے امریکہ کا نام بدنام کررہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنی انتخابی مہم پر 10 کروڑ امریکی ڈالر خرچ کرچکے ہیں اور مزید خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے ان ریاستوں کی تفصیلات ظاہر کیں جہاں انہیں ہیلاری پر سبقت حاصل ہے۔ سی این این نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

TOPPOPULARRECENT