Thursday , August 17 2017
Home / پاکستان / صدر ایران کا دو روزہ دورہ پاکستان

صدر ایران کا دو روزہ دورہ پاکستان

اسلام آباد ۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر ایران حسن روحانی آج اپنے تاریخی دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ وہ پاکستانی قیادت سے باہمی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے اور اہم معاشی سودوں کے پابند رہنے بشمول گیس پائپ لائن کی تعمیر کے پابند رہنے کا تیقن دیں گے۔ حسن روحانی کا یہ اولین دورہ پاکستان ہے۔ ان کی ملاقات صدر اور وزیراعظم پاکستان سے کل مقرر ہے جس میں وہ باہمی ، علاقائی اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان کے دو روزہ دورہ کی نمایاں اہمیت ہے کیونکہ اس کے نیوکلیئر پروگرام کی بناء پر اس پر عائد تحدیدات سے حال میں دستبردار اختیار کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT