Thursday , September 21 2017
Home / سیاسیات / صدر بی جے پی امیت شاہ لفٹ میں پھنس گئے

صدر بی جے پی امیت شاہ لفٹ میں پھنس گئے

پٹنہ۔/21اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ اور دیگر 3قائدین یہاں ایک سرکاری گیسٹ ہاوز کی لفٹ میں تقریباً 40 منٹ تک پھنس گئے۔ اس واقعہ پر زعفرانی پارٹی اور نیتیش کمار حکومت کے درمیان الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا جبکہ حکومت کا دعویٰ ہے کہ گنجائش سے زیادہ افراد سوار ہونے سے لفٹ خراب ہوگئی تھی۔ یہ لفٹ کل شب 11:30 بجے دو فلورس کے درمیان پھنس گئی تھی اور اس کے دھاتی دروازے بھی کھل نہیں پائے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لفٹ آپریٹرس یا تکنیکی معلومات رکھنے والا کوئی شخص بھی نہیں تھا حتیٰ کہ لفٹ میں پھنسے ہوئے افراد کے موبائیل فون بھی ناکارہ ہوگئے تھے جوبند صندوق کی طرح ہوگیا تھا۔بعد ازاں امیت شاہ کی سیکورٹی پر مامور سی آرپی عملے نے لفٹ کے دروازے کا ایک حصہ توڑ کر انہیں باہر نکالا۔ بعد ازاں امیت شاہ نئی دہلی روانہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT