Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / صدر بی جے پی کا آج دورہ چینائی

صدر بی جے پی کا آج دورہ چینائی

چینائی ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ٹاملناڈو میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر حلیف جماعتوں بالخصوص ڈی ایم کے کے ساتھ مفاہمت پر غیر یقینی صورتحال اور ریاست کی تازہ سیاسی حالات کا جائزہ لینے کے لیے بی جے پی صدر امیت شاہ کل چینائی پہنچیں گے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ کل یہاں کانچی کے شنکر آچاریہ جیتندر سرسوتی کی ایک تقریب میں شریک ہوں گے اور پارٹی کے ریاستی قائدین سے ملاقات کر کے انتخابی حلیفوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے چونکہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کا بگل بج گیا ہے لیکن اب تک ڈی ایم ڈی کے بانی وجئے کانت کی جانب سے انتخابی مفاہمت پر لب کشائی نہیں کی گئی توقع ہے کہ کل امیت شاہ اور وجئے کانت کی ملاقات ہوگی ۔ مسٹر امیت شاہ کل یہاں اپنی مصروفیات کے بعد کیرالا روانہ ہوجائیں گے ۔ جہاں پر بھی اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT