Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / صدر بی جے پی کی آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات

صدر بی جے پی کی آر ایس ایس سربراہ سے ملاقات

نئی دہلی ۔9 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ نے بہار اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی بدترین شکست کے بعد آج آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت سے ملاقات کی جبکہ پارٹی کے ایک گوشہ کا یہ تاثر ہے کہ انتخابات میں شکست کی ایک وجہ تحفظات پر موہن بھاگوت کا بیجا تبصرہ ہے جن کے تحفظات پر نظرثانی کے مشورہ سے بہار میں دلتوں میں ناراضگی پیدا ہوگئی تھی ۔ باور کیا جاتا ہے کہ امیت شاہ نے اس ملاقات میں بہار کے نتائج اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ جب بھی اعلیٰ قائدین دہلی میں رہتے ہیں آر ایس ایس سربراہ سے رسمی ملاقات کرتے ہیں تاہم آج کی یہ ملاقات بہار نتائج کے پیش نظر اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ انتخابی شکست کے بعد بی جے پی کے بعض قائدین بشمول سینئر رکن پارلیمنٹ حکم دیو نارائن یادو نے بتایا کہ پارٹی کی شکست کیلئے آر ایس ایس سربراہ کا متنازعہ بیان ذمہ دار ہے ۔ دریں اثناء بی جے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں دہلی اسمبلی انتخابا کے بعد بہار میں دوسری شکست کی وجوہات کا جائزہ لیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT