Friday , October 20 2017
Home / دنیا / صدر ترکی پر تنقید کرنے والا ولندویزی صحافی گرفتار

صدر ترکی پر تنقید کرنے والا ولندویزی صحافی گرفتار

انقرہ۔24اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ولندویزی صحافی کو اس کی رہائش گاہ واقع ترکی سے گرفتار کرلیا گیا کیونکہ اس نے صدر ترکی رجب طیب اردغان پر سخت تنقید کی تھی ۔ ولندویزی روزنامہ میٹرو کیلئے عمر نے حال ہی میں اردغان پر تنقید کرتے ہوئے ایک مضمون تحریر کیا تھا جس کے اقتباسات ٹوئیٹر پر شائع کئے گئے تھے جن کی بناء پر اُس کی گرفتاری عمل میں آئی ۔ عدالت میں پیش کرنے سے پہلے اُس کا طبی معائنہ کروایا گیا جس کی اطلاع صحافی نے ٹوئیٹر پر شائع کردہ اپنے دوسرے بیان میں بھی ولندویزی وزارت خارجہ میں ٹوئیٹر پرکہا کہ صحافی عمر کے ساتھ قریبی ربط برقرار ہے ۔ مقامی عہدیداروں کے ساتھ بھی ولندویزی سفارت خانہ برائے استنبول سرگرمی سے اس مقدمہ کے بارے میں بات چیت کررہا ہے اور اُس پر ولندویزی حکومت کی بھرپور توجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT