Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر تلنگانہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی حیثیت سے افسر پاشاہ منتخب

صدر تلنگانہ بی جے پی اقلیتی مورچہ کی حیثیت سے افسر پاشاہ منتخب

سیاسی جماعتوں پر مسلم اقلیتوں کو گمراہ کرنے کا الزام، ڈاکٹر لکشمن صدر تلنگانہ بی جے پی کا خطاب
حیدرآباد ۔3ڈسمبر (سیاست نیوز) بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے اقلیتی مورچہ صدر برائے تلنگانہ اسٹیٹ کی حیثیت سے افسر پاشاہ کا انتخاب عمل میںلایاگیا۔ آج یہاں حیدرآباد بی جے پی آفس میںمنعقدہ ایک تقریب سے صدر تلنگانہ بی جے پی ورکن اسمبلی مشیرآباد ڈاکٹر کے لکشمن نے افسر پاشاہ کے نام کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر لکشمن نے بی جے پی کو اقلیتوں کی ہمدرد سیاسی جماعت قراردینے کی کوشش کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میںکہاکہ مودی حکومت کا قطعی یہ منشاء نہیںہے کہ وہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی میںمداخلت کرے ۔ انہوںنے مزیدکہاکہ چند سیاسی جماعتیں اپنے مفاد کے لئے مسلم اقلیتوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی چاہتی ہے کہ طلاق ثلاثہ کے مسئلہ پر مسلم معاشرے میںدرکار اصلاحات کوروبعمل لایاجاسکے تاکہ مسلم بہنوں کے ساتھ بھی انصاف کیاجاسکے۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہاکہ ساٹھ سالوںکے اقتدارمیںکانگریس پارٹی نے مسلمانوں کو ووٹ بینک کی طرح استعمال کرتے ہوئے انہیںتعلیمی اور معاشی طور پر پسماندہ بنادیا۔ انہوں نے مذہب او رذات پات کے نام پر تحفظات کے متعلق بھی بی جے پی کے نظریہ کی نمائندگی کی ۔ انہوں نے کہاکہ مذہب او رذات پات کے نام پر تحفظات کی فراہمی پسماندہ طبقات کو ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا کردیں گی۔لہذا پسماندگی کی بنیاد پر تحفظات فراہم کئے جانے چاہئے ۔انہوں نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے نئے صدر سے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں بھروسہ ہے کہ نئے صدر تلنگانہ میں اقلیتوں کو بی جے پی سے جوڑ نے میںاہم رول ادا کریںگے۔ رکن اسمبلی عنبر پیٹ کشن ریڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کے منتخب ارکان پارلیمنٹ ‘ اراکین اسمبلی او رکارپوریٹرس بلاتفریق مذہب ذات پات اپنے حلقوں کی ترقی کو یقینی بنانے کاکام کرتے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پرانے شہر سے زیادہ بی جے پی کے منتخب اراکین اسمبلی کے حلقوں کی مسلم آبادی والے علاقوں میںترقیاتی کام انجام دئے جاتے ہیں۔ بی جے پی اقلیتی مورچہ تلنگانہ اسٹیٹ کے نئے صدر افسر پاشاہ نے بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی توقعات کے مطابق کام کرنے کا اعلان کیا۔ جناب حنیف علی ‘ لائق علی او ر دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

TOPPOPULARRECENT