Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ اپنی ذات میں ایک یونیورسٹی

صدر جمہوریہ اپنی ذات میں ایک یونیورسٹی

وزیر اعظم نریندرمودی کا زبردست خراج تحسین
نئی دہلی۔/5نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی شخصیت کو ایک یونیورسٹی سے تعبیر کیا اور کہا کہ انہوں نے خود بھی صدر جمہوریہ کے دیرینہ تجربہ اور معلومات کے خزانہ سے استفادہ کیا ہے۔ راشٹر پتی بھون میں تین روزہ وزیٹرس کانفرنس کے دوسرے دن ایک اجتماع کو مخاطب کرتے ہوئے نریندر مودی نے صدر جمہوریہ کیلئے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے اور کہا کہ ہر لمحہ انہیں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ، ہمارے صدر جمہوریہ نہ صرف اپنی دات میں ایک یونیورسٹی ہیں بلکہ بحرالعلوم بھی ہیں۔ اگر کوئی یہ سوال کرنے پر کہ وہ وزیر اعظم بن کر سب سے بڑا فائدہ کیا حاصل کیا تو میں کہوں گا کہ میں نے ان ( پرنب مکرجی ) سے قربت حاصل کرنے کاموقع پایا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میں جب بھی ان سے ملاقات کرتا ہوں وہ ہر ایک بات کو دیرینہ تجربہ کی بنیاد پر وضاحت کے ساتھ سمجھاتے ہیں۔ نریندر مودی نے سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلرس، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی اور آئی آئی ٹیز کے سربراہان سے کہا کہ یہ آپ لوگوں کی خوش نصیبی ہے کہ صدر جمہوریہ سے راست تبادلہ خیال کا موقع دستیاب ہے اور ہمیں صدر جمہوریہ کی رہنمائی میں کام کرنا چاہیئے، اور میں نہیں سمجھتا کہ کوئی ہمیں آسمان کی بلندیوں تک پرواز سے روکے گا، اور میرا یہ ایقان ہے کہ قوم ان کی مدبرانہ شخصیت سے استفادہ کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT