Friday , July 28 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ ایفلو کے پہلے کانوکیشن میں شرکت کریں گے

صدر جمہوریہ ایفلو کے پہلے کانوکیشن میں شرکت کریں گے

حیدرآباد، 24اپریل (یواین آئی )صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 26اپریل کو عثمانیہ یونیورسٹی کی صد سالہ تقاریب کے افتتاح کے علاوہ گلوبل پیس آڈیٹوریم برہما کماری شانتی سروور گچی باولی میں انگلش اینڈ فارین لینگویجس یونیورسٹی کے پہلے کانوکیشن میں شرکت کریں گے اور خطبہ دیں گے ۔ گورنر اور یونیورسٹی چیف ری ایکٹرای ایس ایل نرسمہن اعزازی مہمان ہونگے ۔ ایفلو اپنے قیام کے وقت سے ہی تدریس اور ٹیچرس ٹریننگ کی گوناگوں تاریخ رکھنے والا ادارہ ہے ۔یہ ادارہ سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انگلش کے نام سے شروع ہوا تھا اور 1972میں سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فارن لینگویجس کہلایا ۔اپنے دائرہ کو پھیلانے کے لئے سیفل نے 1973میں شیلانگ اور 1979میں لکھنو میں علاقائی کیمپس قائم کئے ۔ جولائی 1973میں سیفل کو ڈیم یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا اور2007میں وہ پارلیمنٹ کے قانون کے ذریعہ اپنے موجودہ نام کے تحت ایک مرکزی یونیورسٹی میں تبدیل ہوا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT