Sunday , July 23 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ ’’مستقبل کی یونیورسٹیوں‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا آج افتتاح کریں گے

صدر جمہوریہ ’’مستقبل کی یونیورسٹیوں‘‘ پر بین الاقوامی کانفرنس کا آج افتتاح کریں گے

نئی دہلی17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کل سونی پت (ہریانہ) کا دورہ کریں گے جہاں وہ او پی جندال گلوبل یونیورسٹی میں ’’مستقبل کی یونیورسٹیاں، علم، تخلیق اور ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ یہ بات راشٹرپتی بھون کے ترجمان نے بتائی ہے ۔کانفرنس میں 21 ویں صدی میں ہندوستانی یونیورسٹیوں کے مستقبل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں 13 موضوعاتی پیانل ہوں گے ۔ بین الاقوامی فورم میں موضوعاتی اجلاس ریسرچ ، معلومات تحقیق اور اشاعت ،ایجاد، ضابطے ، پالیسی سازی، یونیورسٹیوں کی مالی مدد اور اعلیٰ تعلیم کی بین الاقوامی موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT