Thursday , April 27 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ نے 44 اشخاص کو پدم ایوارڈس عطا کئے

صدر جمہوریہ نے 44 اشخاص کو پدم ایوارڈس عطا کئے

راشٹرپتی بھون میں تقریب ، جگدیش واسودیو کو پدم وبھوشن، ایلا احمد کو بھی اعزاز

نئی دہلی۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج باوقار پدم ایوارڈس 44 اشخاص کو عطا کئے جن میں نامور شخصیتیں اور غیر معروف مگر کامیاب اشخاص شامل ہیں جنہوں نے سماج کے لیے کام کیا ہے۔ یہاں راشٹرپتی بھون کے پر شکوہ دربار ہال میں منعقدہ رسمی تقریب میں پرنب مکرجی نے پدم وبھوشن سہدگرو جگدیش واسودیو اور سنگر کے جے ایسوداس کو عطا کیا۔ سابق چیف منسٹر مدھیہ پردیش سند لال پٹوا کی بیوہ نے ان کی طرف سے ایوارڈ وصول کیا۔ وزارت داخلہ کے عہدیداروں کے مطابق اس سال پدم ایوارڈس میں ملک کے غیر معروف اور ایسے ہیروز کے ٹیلنٹ کا اعتراف کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی جنہیں خاطرخواہ پذیرائی نہیں مل سکی تھی۔ پدم وبھوشن، پدم بھوشن اور پدم شری پانے والے 44 اشخاص میں 40 یہ اعزاز حاصل کرنے کے لیے موجود رہے جبکہ تین معاملوں میں یہ ایوارڈس بعداز مرگ دیئے گئے چنانچہ رشتہ داروں نے وصول کئے۔ ایک شخص جسے پدم شری حاصل ہوا وہ تقریب میں شرکت نہیں کرسکا۔ وزیراعظم نریندر مودی، سینئر کابینی وزراء اور اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن اس تقریب میں شریک ہوئے۔ صدر جمہوریہ نے پدم شری جنہیں عطا کیا ان میں ڈاکٹر ایم اے وحید ، مشہور شیف سنجیو کپور، سنگر کیلاش کھیر، اولمپئنس دیپا کرناکر، ساکشی ملک، پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ مریپن و دیگرشامل ہیں۔ آسام کی 81 سالہ ایلا احمد بھی یہ اعزاز پانے والوں میں شامل ہیں۔ وہ 1970 سے شمال مشرق میں خواتین کا واحد میگزین چلارہی ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT