Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے جگن موہن ریڈی کی ملاقات

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے جگن موہن ریڈی کی ملاقات

حیدرآباد 20 ؍ ڈسمبر ( پی ٹی آئی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے آج صدر جمہوریہ پرنب مکرجی سے درخواست کی کہ وہ  آندھراپردیش اسمبلی سے پارٹی رکن اسمبلی آر کے روجا کی ایک سال کے لئے معطلی کے معاملہ میں مداخلت کریں ۔ جگن موہن ریڈی کی زیر قیادت وائی ایس آر کانگریس پارٹی ارکان نے راشٹراپتی نیلائم میں صدر جمہوریہ سے ملاقات کی اور ان کے خواہش کی کہ وہ آندھراپردیش اسمبلی کے اسپیکر کو ہدایت جاری کرتے ہوئے روجا کی معطلی واپس لی جائے۔ اس مسئلہ پر صدر جمہوریہ کو یادداشت بھی پیش کی گئی ۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے یادداشت میں بتایا کہ اسپیکر اسمبلی نے روجا کی ایک سال کے معطلی کافیصلہ کرکے غیر جمہوری اقدام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT