Friday , August 18 2017
Home / دنیا / صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا آئندہ ماہ دورہ چین

صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کا آئندہ ماہ دورہ چین

بیجنگ 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی آئندہ ماہ چین کا دورہ کرینگے ۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین اعلی سطح کے باہمی دوروں کا سلسلہ چل رہا ہے جبکہ دونوں ملک ایک دوسرے سے تعلقات کو بہتر اور مزیدمستحکم بنانا چاہتے ہیں۔ چین کی جانب سے جئیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے ہندوستان کی کوششوں میں رکاوٹ کے باوجود ان دوروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پرنب مکرجی کے اس دورہ کا قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اعلان کیا جب انہوں نے چین کے وزیر اعظم لی کیقیانگ سے آج ملاقات کی ۔ ڈوول نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے مابین 2015 میںباہمی دوروں اور مشاورت کا ایک سلسلہ جاری رہا تھا اور ہم صدر جمہوریہ ہند کے آئندہ ماہ دورہ چین کے منتظر ہیں۔ اجیت ڈوول نے آج چین میں اپنی دو روزہ مصروفیات کو مکمل کرلیا ہے ۔ سمجھا جاتا ہے کہ صدر جمہوریہ کا یہ دورہ آئندہ ماہ ہوگا اور اس کی تواریخ کو دونوں ملکوں کے مابین مشاورت اور غو ر و خوض کے بعد قطعیت دی جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT