Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ پیتامبرا پیٹھ پہنچے

صدر جمہوریہ پیتامبرا پیٹھ پہنچے

گوالیار10جون (سیاست ڈاٹ کام ) صدر پرنب مکرجی آج مدھیہ پردیش کے دتیا میں واقع مشہور مذہبی مقام پیتامبرا پیٹھ میں پوجا کیلئے پہنچے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق دتیا میں مدھیہ پردیش کے تعلقات عامہ کے وزیر نروتم مشرا نے ان کااستقبال کیا ۔ اس موقع پر راجستھان کی وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور ایم پی بھاگیرتھ پرساد بھی موجود تھے۔

ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، انجینئر کی موت
نئی دہلی / دہرادون10جون (سیاست ڈاٹ کام ) اتراکھنڈ میں عقیدت مندوں کو لے کر جا نے والا ایک ہیلی کاپٹر آج بدریناتھ پرواز کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس سے عملے میں شامل ایک انجینئر کی موت اور دو پائلٹ زخمی ہو گئے ۔ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام پانچ مسافر محفوظ ہیں۔دہلی میں سیول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے ) کے ایک افسر نے بتایا کہ بدری ناتھ سے ہری دوار جانے والا ہیلی کاپٹر صبح قریب 07.45 بجے پرواز کچھ وقت بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں عملے میں شامل ایک انجینئر کی موت ہو گئی اور پائلٹ سنجے واسی اور شریک پائلٹ الکا شکلا کو معمولی چوٹ آئی ہے۔

سلطان احمد مغربی بنگال اقلیتی و
مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین مقرر
کولکاتا 10جون (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال محکمہ اقلیتی امور ومدرسہ تعلیم کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مغربی بنگال اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن کا ایک مرتبہ اور رکن پارلیمنٹ سلطان احمد کو چیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس لئے وہ ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی و مالیاتی کارپوریشن گزشتہ 6 سال میں ملک بھر میں اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپ میں سرفہرست بن چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT