Saturday , May 27 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ کا آج دورہ پٹنہ

صدر جمہوریہ کا آج دورہ پٹنہ

نئی دہلی ۔ 16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی کل پٹنہ کا دورہ کریں گے اور مہاتما گاندھی چمپارن ستیہ گرہ کی صدی تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ علاوہ ازیں وہ اس موقع پر مجاہدین آزادی کی تہنیتی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔ آج اس سلسلہ میں بیان جاری کیا گیا ۔ چمپا رن ستیہ گرہ برطانوی سامراج کے خلاف مہاتما گاندھی کا اولین احتجاج تھا ۔ پٹنہ میں کئی اہم مقامات اور تہذیبی ورثاء کے مقامات موجود ہیں ۔100سال قبل گاندھی جی یہیں پر مقیم تھے ‘بعدازاں انہوں نے پٹنہ ریلوے اسٹیشن سے بانکی پور ریلوے اسٹیشن تک تھرڈ کلاس کے ڈبہ میں سفر کیا تھا ۔
وزیراعظم کی لنگاراج مندر میں پوجا
بھوبنیشور۔16اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج لنگاراج مندر میں پوجا کی ۔ پُرجوش عوام نے اُن کا گرم جوش استقبال کیا اور مندر کے باہر ان کا استقبال کیا ۔ یہ مندر گیارھویں صدی عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا ۔ عمارت کے باہر وزیراعظم کے استقبال کے لئے ایک ہجوم موجود تھا ۔ ٹی وی کی جھلکیوں میں لوگوں کو اپنے گھروں کی چھتوں پربیٹھے وزیراعظم کا انتظار کرتے دکھایا گیا ہے ۔ وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے اپنے استقبال کا جواب دیا ۔ ان کے ہمراہ بی جے پی قائدین کئی پجاری اور مندر کے خادم موجود تھے ۔ مودی نے مندر کے احاطہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران 25منٹ صرف کئے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT