Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / صدر جمہوریہ کا انتخاب 17 جولائی اور نتائج 20 جولائی کو

صدر جمہوریہ کا انتخاب 17 جولائی اور نتائج 20 جولائی کو

الیکشن کمیشن کا اعلامیہ ،خصوصی پین کاا ستعمال، اپوزیشن کے پاس کئی امیدوار
نئی دہلی ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملک کے 15 ویں صدر کے انتخاب کیلئے پرچہ جات نامزدگی 14 جون سے قبول کئے جائیں گے۔ رائے دہی 17 جولائی کو ہوگی اور نتائج کا 20 جولائی کو اعلان کیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آج اس سلسلہ میں اعلامیہ جاری کیا۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 جون اور دستبرداری کی آخری تاریخ یکم ؍ جولائی ہوگی۔ راجیہ سبھا انتخابات میں گذشتہ سال ہریانہ میں پیدا ہونے والے تنازعہ کے بعد صدارتی انتخابات کیلئے خاص قسم کا پین استعمال کیا جائے گا۔ دریں اثناء کانگریس کے ترجمان ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس صدر کے عہدہ کے قابل افراد کی کمی نہیں ہے۔ اتفاق رائے سے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT