Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ کا ’ ایٹ ہوم ‘ خوشگوار ماحول

صدر جمہوریہ کا ’ ایٹ ہوم ‘ خوشگوار ماحول

نئی دہلی ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی جانب سے آج ترتیب دئیے گئے ’ ایٹ ہوم ‘ کو بارش کے سبب مغل گارڈنس کی بجائے اشوکا ہال منتقل کرنا پڑا ۔ اس موقع پر نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی کے بشمول کئی اہم شخصیتیں موجود تھیں ۔ اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن صدر کانگریس سونیا گاندھی ، راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد ، بی جے پی سینئیر عہدیدار ایل کے اڈوانی اور صدر بی جے پی امیت شاہ نے بھی شرکت کی ۔ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں کانگریس نے اسپیکر کے ساتھ جو طرز عمل اختیار کیا اس کے برعکس آج سمترا مہاجن اور سونیا گاندھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے نظر آئے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹ تھی ۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال جن کی لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے ساتھ لڑائی جارہی ہے آج دونوں بھی بات چیت کے دوران قہقہے لگا رہے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT