Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ کا سہ روزہ دورہ جھارکھنڈ و بنگال

صدر جمہوریہ کا سہ روزہ دورہ جھارکھنڈ و بنگال

نئی دہلی 17 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کل مغربی بنگال کے پرولیا ضلع میں جھالڈا ستیہ بھاما ودیا پیٹھ کی صدی تقاریب کا افتتاح کرینگے ۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جمہوریہ جھارکھنڈ میں رانچی سے کل جھالڈا پہونچیں گے ۔ اسی دن صدر جمہوریہ کولکتہ میں نیتاجی ریسرچ بیورو کی 60 سالہ تقاریب کا بھی افتتاح کرینگے اور نیتاجی سبھاش چندر بوس کی جانب سے مہا نشکرمن کے دوران استعمال کی گئی کار کا احیاء بھی انجام دینگے ۔ 19 جنوری کو صدر جمہوریہ دنتن گرامین میلہ 2017 کا پشچم میدنی پور ضلع میں افتتاح کرینگے ۔ اسی دن وہ بنگالی اخبار آج کل کی 35 سالہ تقاریب میں بھی شرکت کرینگے ۔ اپنے دورہ کے آخری دن صدر جمہوریہ بنگال گلوبل بزنس چوٹی کانفرنس 2017 کا افتتاح انجام دینگے ۔

TOPPOPULARRECENT