Tuesday , September 19 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جمہوریہ کی آج گلبرگہ آمد

صدر جمہوریہ کی آج گلبرگہ آمد

شاہ آباد /21 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گلبرگہ شریف میں 22 ڈسمبر کی صبح 11 بجے صدر جمہوریہ ہند عزت مآب پرنب مکرجی 48 طلباء میں گولڈ میڈلس اور توصیف نامہ تقسیم کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ کرناٹک سنٹرل یونیورسٹی میں وائس چانسلر یونیورسٹی مہیشور پالنے صحافتی کانفرنس میں بتایا کہ گذشتہ 2014 تا 2015 کے دوران متعدد پی جی شعبوں میں ڈگریاں حاصل کرنے والے جملہ 744 طلباء کو مذکورہ کانفرنس میں ڈگریاں تقسیم کئے جائیں گے ۔ کانوکیشن تقریب میں گورنر کرناٹک وجو بھائی والا وزیر اعلی سدرامیا ضلع نگرانکار وزیر قمرالاسلام پارلیمان میں کانگریس قائد ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے بطور مہمانان خصوصی شریک ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT