Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ کی دختر کو فیس بک پر فحش پیام

صدر جمہوریہ کی دختر کو فیس بک پر فحش پیام

میسیج کرنے والے کو بے نقاب کر کے پولیس میں شکایت درج
نئی دہلی ۔ 13 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی دختر شرمشٹھا مکرجی نے آج دعوی کی کہ ایک شخص نے انہیں فیس بک پر فحش پیام روانہ کیا ہے ۔ دہلی کانگریس کی ترجمان شرمشٹھا مکرجی نے سائبر کرائم یونٹ دہلی پولیس کی معاشی جرائم ونگ میں ایک شکایت درج کروائی ہے ۔ ڈی سی پی سائبر کرائم انیاش رانے نے کہا کہ ہم نے کیس درج کر کے خاطی کی گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس نے کہا کہ یہ فحش پیام فیس بک پر بھیجا گیا اور بھیجنے والے نے اپنی رہائش ہوگلی مغربی بنگال میں تادہئی بتایا ہے ۔ فیس بک پر خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے اور فحش پیامات روانہ کرنے والوں کے حوصلے اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ اب یہ فحش پیام روانہ کرنے والے اہم شخصیات کو بھی شکار بنا رہے ہیں ۔ شرشٹھا نے فیس بک پر ہی اس کی اطلاع دی اور اس میسیج کو زیادہ سے زیادہ ٹیگ اور شیئر کر کے عوام تک پہونچانے کی اپیل کی ۔ صدر جمہوریہ کی دختر نے کہا کہ ایک شخصی انہیں گندگے گندے جنسی لطافت والے پیام روانہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اول تو انہوں نے ان پیامات کو نظر انداز کیا پھر اس کو بلاک کردیا ۔ مگر میں نے سمجھا کہ اگر میں اس کی حرکت پر خاموشی اختیار کرلی تو وہ مزید لڑکیوں کو شکار بنا سکتا ہے ۔ ایسے لوگوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنا ہی ضروری ہے ۔ لہذا فحش پیام روانہ کرنے والے کو بے نقاب کرتے ہوئے پولیس سے شکایت کی ہے ۔ پولیس کے پاس اس طرح کے ہزاروں کیس ہوں گے اور میں ایک معمولی خاتون کی طرح اس شخص سے مقابلہ کروں گا ۔ مجھے صدر جمہوریہ کی دختر ہونے کا کوئی مخصوص موقف نہیں چاہئے بلکہ ہر ایک طرح میں بھی ایسے تمام کیسوں کے خلاف پولیس کو چوکس ہونے کی ترغیب دے رہی ہوں ۔ عوام بھی ایسے لوگوں کو فوری برسر عام لانے میں مدد کرنی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT