Saturday , September 23 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ کی 18 ڈسمبر کو آمد راشٹرپتی نیلائم میں قیام

صدر جمہوریہ کی 18 ڈسمبر کو آمد راشٹرپتی نیلائم میں قیام

حیدرآباد 10 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی 18 ڈسمبر سے 31 ڈسمبر تک حیدرآباد میں قیام کرینگے ۔ سرما میں یہ صدر جمہوریہ کا روایتی قیام ہوگا ۔ چیف سکریٹری تلنگانہ راجیو شرما نے مختلف محکمہ جات کے عہدیداروں کے ساتھ صدر جمہوریہ کے دورہ کے انتظامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ اپنے قیام حیدرآباد کے دوران صدر جمہوریہ ملٹری کالج آف الیکٹرانک اینڈ میڈیکل انجینئرنگ ( ایم سی ای ایم ای ) کے کانوکیشن میں 19 ڈسمبر کو شرکت کرینگے ۔ وہ انڈین اکنامک اسوسی ایشن کے اجلاس میں بھی پروفیسر جئے شنکر یونیورسٹی میں شرکت کرینگے ۔ یہ تقریب 27 ڈسمبر کو منعقد ہوگی ۔ اپنے قیام کے دوران صدر جمہوریہ چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے ان کے فارم ہاوز پر منعقد کئے جانے والے آیوتھا چنڈی یاگم میں بھی شرکت کرینگے ۔ چیف سکریٹری نے صدر جمہوریہ کی قیامگاہ راشٹرپتی نیلائم میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔ صدر جمہوریہ سال میں کم از کم ایک بار حیدرآباد کا دورہ کرتے اور راشٹرپتی نیلائم میں قیام کرتے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT