Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / صدر جمہوریہ کے قافلہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

صدر جمہوریہ کے قافلہ کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ

گاندھی نگر 23 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کے قافلہ کا حصہ رہنے والے ہیلی کاپٹر نے جس میں کانگریس قائدین شنکر سنہہ واگھیلا اور بھرت سنہہ سولنکی سفر  کر رہے تھے آج ودودرہ ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی کیونکہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ تمام مسافرین تاہم محفوظ رہے ۔ یہ ہیلی کاپٹر ان تین وی آئی پی ہیلی کاپٹرس میں شامل تھا جنہوں نے بھڑوچ ضلع میں انکلیشور سے اڑان بھری تھی ۔ یہاں صدر جمہوریہ نے ایک دواخانہ کا افتتاح انجام دیا تھا ۔ یہ ہیلی کاپٹرس گاندھی نگر جا رہے تھے ۔ تاہم جس ہیلی کاپٹر میں صدر جمہوریہ موجود تھے اور دوسرا ایک ہیلی کاپٹر ہی یہاں پہونچ سکے ۔ ائرپورٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک وی آئی پی ہیلی کاپٹر نے ودودرہ ائرپورٹ پر آج دو پہر ہنگامی لینڈنگ کی کیونکہ اس میں فنی خرابی پیدا ہوگئی تھی ۔ واگھیلا کے بموجب ہیلی کاپٹر کے دو کے منجملہ ایک انجن میں خرابی پیدا ہوگئی تھی جب اس نے انکلیشور سے اڑان بھری تھی ۔ واگھیلا کے علاوہ شنکر سنہہ سولنکی بھی اس ہیلی کاپٹر میںسوار تھے ۔

TOPPOPULARRECENT