Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ ہند تین افریقی ممالک کے 6روزہ دورہ پرروانہ

صدر جمہوریہ ہند تین افریقی ممالک کے 6روزہ دورہ پرروانہ

NEW DELHI,JUNE 12 (UNI):-President Pranab Mukherjee, being seeing off by Vice President M Hamid Ansari, Prime Minister Narendra Modi, Lieutenant Governor Najeeb Jung and others during his ceremonial departure for the State Visit to Republic of Ghana. Cote d’ lovoire (Lvory Coast) and Republic of Namibia at Rashtrapati Bhavan in New Delhi on Sunday.UNI PHOTO-10u

گھانااور ایوریکوسٹ کا کسی صدر جمہوریہ ہند کا اولین دورہ ‘ نمیبیا کا 21سال بعد دورہ
نئی دہلی ۔12جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی نے آج تین افریقی ممالک کے چھ روزہ دورہ کا آغاز کردیا ۔ وہ اس دورہ میں گھانا ‘ ایوریکوسٹ ‘ نمیبیا جائیں گے تاکہ ان ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ کیا جاسکے جو اپنے ٹھوس سیاسی نظام کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیںجہاں جمہوریت کی جڑیں بہت گہری ہوچکی ہیں ۔ یہ کسی ہندوستانی صدر کا اولین دورہ گھانا اور ایوریکوسٹ ہے جب کہ نمبیا کا دورہ 20سال بعد ہورہاہے حالانکہ پرنب مکرجی کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں ۔ وہ اپنے طویل سیاسی کریئر میں تین ممالک کا دورہ پہلی بار کررہے ہیں ۔ راشٹرا پتی بھون میں وزیراعظم نریندر مودی ‘ نائب صدرجمہوریہ حامد انصاری ‘ لیفٹننٹ گورنر دہلی نجیب جنگ اور سربراہ فوج جنرل دلبیرسنگھ سوہاگ اور دیگر نے انہیں روایتی وداعی دی ۔ یہ تمام ممالک جنہیں ہم ٹھوس سیاسی نظام کی وجہ سے اچھے ممالک قرار دیتے ہیں جہاں جمہوریت کی جڑیں کافی گہری ہیں اور یہ تمام ممالک اپنے اپنے علاقوں میں اچھا کام کررہے ہیں ۔ سکریٹری ( ای آر ) امر سنہا نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ  وزیرمملکت برائے دفتر وزیراعظم جتیندر سنگھ ‘ ارکان پارلیمنٹ ایس ایس اہلوالیہ ‘ منسک ایل منڈوایا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ صدر جمہوریہ کا ایک اہم دورہ ہے ۔ وہ پہلی بار ایوریکوسٹ اور گھانا کا دورہ کررہے ہیں اور نمیبیا کا دورہ صدر جمہوریہ ہند 21سال بعد کریں گے ۔ ان کے ان دوروں کے موقعوں پر متعدد مصروفیات ہیں ۔ یہ رسمی دورہ نہیں ہے اس کا ایک تعلیمی ‘ معاشی اور برادری کا عنصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرنب مکرجی سب سے پہلے گھانا پہنچیں گے جہاں وفود کی سطح کے مذاکرات قصر صدارت میں ہوں گے ۔ کل کی اس بات چیت کے بعد نامور ہندوستانی ماہر تعمیرات شاپورجی پالونجی کی تعمیر کردہ عمارت کا دورہ کریں گے ۔

امکان ہے کہ وہ بعض معاہدات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے جن میں ویزا برخواست کرنے اور لائن آف کریڈٹ کے معاہدہ شامل ہیں ۔ پرنب مکرجی گانا کے پہلے صدر قوام مکروما کو ان کے مقبرہ واقع عکرہ پر خراج عقیدت بھی پیش کریں گے ۔ صدر جمہوریہ ہندوستان ۔ گھانا کوفی عنان مرکز برائے مہارت کا دورہ بھی کریں گے ۔ اساتذہ اور سابق طلبہ سے ملاقاتیں کریں گے ۔ ان کے دورہ کی دوسری منزل ایوریکوسٹ ہوں گی جہاں گذشتہ 10سال سے انتشار کا دورہ چل رہا ہے ۔ 2011ء میں نئی حکومت قائم ہوئی اور قومی سطح پر ایوریکوسٹ سے مفاہمت ہوئی ۔ یہ صدر جمہوریہ کا لسانی اختلافات کے بعد پہلا دورہ ہے ۔ پرنب مکرجی کا استقبال ایئرپورٹ پر صدر الاسانے قطارہ کریں گے ۔ انہیں امکان ہے کہ ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا جائے گا ۔ علاوہ ازیں علامتی طور پر عابد جان شہر کی کنجیاں بھی حوالہ کی جائیں گی ۔ ان کے دورہ کی آخری منزل نمیبیا ہوں گی جہاں پرنب مکرجی صدر نمیبیا سام نجوما سے ملاقات کریں گے ۔ نمیبیا معدنیات اور کانکنی کا مرکز ہے ۔ اس ملک کی معیشت انہی دونوں صنعتوں پر مبنی ہے ۔ کانکنی کا شعبہ 10تا 11فیصد جی بی پی اور تقریباً 50فیصد زرمبادلہ فراہم کرتا ہے ۔ یہ ایک چھوٹا سا ملک ہے جس کی آبادی 25تا 30لاکھ ہے ۔ امکان ہے کہ ہندوستان چار مفاہمت کی یاددشتوں پر بھی دستخط کرے گی اس کے بعد نمیبیا ادارہ برائے عوامی انتظامیہ و نظم و نسق اور آئی ایم ایم ایم احمدآباد کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT