Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی لکی ڈرا نکالیں گے

صدر جمہوریہ ہند پرنب مکرجی لکی ڈرا نکالیں گے

NEW DELHI, APR 9 (UNI):- Megha Draw of Lucky Grahak Yojana And Digi-Dhan Vyapar Yojana, startup by the President of India Pranab Mukherjee at Rashtrapati Bhavan on Sunday. UNI PHOTO-32U

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ہاتھوں ’’ بھارت کے ویر‘‘ ویب پورٹل کا افتتاح
نئی دہلی، 9اپریل (سیاست ڈاٹ کام )صدر جمہوریہ پرنب مکرجیآج راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی ایک تقریب کے دوران لکی گراہک یوجنا اور ڈیجی دھن ویاپار یوجنا کا ڈرا نکالیں گے ۔ حکومت ہند نے صارفین کے لیے لکی گراہک یوجنا اور کاروباریوں کے لیے ڈیجی دھن ویاپار یوجنا 25 دسمبر 2016 کو شروع کیا تھا تاکہ ڈیجیٹل لین دین کی حوصلہ افزائی اور فروغ ہو سکے ۔ یہ اسکیمیں نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے ذریعہ نافذ کی جا رہی ہیں۔ ڈیجیٹل لین دین کرنے والے 15 ہزار صارفین کو ہر روز ایک ایک ہزار روپئے دیئے جائیں گے ۔ صارفین کے لیے ہفتہ وار انعام ایک لاکھ روپے اور کاروباریوں کے لیے 50 ہزار روپئے دیے جاتے ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت 30 مارچ 2017 تک 13.5 لاکھ صارفین اور 79519 کاروباریوں نے انعام حاصل کیے ہیں۔ 30 مارچ 2017 کو ملک میں 90 ڈیجی دھن میلہ لگائے گئے تھے ۔ 14 لاکھ سے زائد لوگوں نے ڈیجی دھن یوجنا میں شرکت کی اور اس میں ایک لاکھ بینک کھاتے کھولے گئے اور 15 ہزار سے زائد ادارے بغیر نقدی کا طریقہ عمل اپنایا۔  دریں اثناء وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ آج ہندوستان کے ویر نامی ویب پورٹل اور موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کریں گے ۔ یہ پورٹل انفارمیشن ٹکنالوجی پر مبنی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ڈیوٹی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادروں کے اہل خانہ کی مدد کے لیے عطیہ دینے کا موقع فراہم کرتی ہے ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT