Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

صدر جواہرلال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ

سی پی آئی گریٹر حیدرآباد کا احتجاج، حکومت کا علامتی پتلہ نذر آتش، عزیز پاشاہ و نارائنا کا خطاب
حیدرآباد۔14فبروری(سیاست نیوز) کمیونسٹ پارٹی آف گریٹر حیدرآباد نارتھ زون یونٹ نے دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیاکمار کی غیرجمہوری گرفتاری کے خلاف احتجاج اور رہائی کامطالبہ کرتے ہوئے جی این یو پیش ائے واقعات کے پس پردہ اے بی وی پی اور آر ایس ایس کی سازش قراردیتے ہوئے مذکورہ متنازعہ تنظیمو ں کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔سی پی ائی قومی عاملے کے رکن ڈاکٹرکے نارائنہ اور سابق رکن پارلیمنٹ راجیہ سبھا سید عزیز پاشاہ کی نگرانی میںسینکڑوں کمیونسٹ قائدین اور کارکنوں نے حمایت نگر وائی سرکل پرآر ایس ایس اور اے بی وی پی کا علامتی پتلانذر آتش کیا۔ بعد ازاں اُنھوں نے میڈیا کو بتایا کہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی طالب علم روہت ویمولہ کی خودکشی کے بعد اپنی گرتی ساکھ بچانے کے لئے آرایس ایس اور اے بی وی پی جواہر لال نہر و یونیورسٹی طلبہ تنظیم کے صدر کنہیا کمار کو اپنا نشانہ بنارہی ہے جبکہ کنہیاکمار کے علاوہ بائیںبازو طلبہ تنظیم کا کوئی بھی لیڈر مخالف ملک نعرے بازی نہیںکرسکتا۔جناب عزیز پاشاہ نے کہاکہ ایک سونچی سمجھی سازش کے تحت اے بی وی پی کے لوگ مرکزی حکومت کی نگرانی میں کنہیا کمار کو اپنی سازش کا نشانہ بنارہے ہیںجس کو کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کبھی کامیاب نہیںہونے دیگی۔ ڈاکٹر نارائنہ نے کہاکہ دہلی پولیس نتھو رام گوڈسے کے حامیو ںکی تائید او رشہید بھگت سنگھ کے حامیوں کی مخالفت کرتے ہوئے انہیںجیلوں میںبند کرنے کام کررہی ہے ۔ انہوںنے سی پی آئی کے رکن پارلیمنٹ ڈی راجہ کی بیٹی کو دھشت گرد وں کا حامی قراردئے جانے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیااو رکہاکہ یونیورسٹی کے ماحول کو کشیدگی کا شکار بناتے ہوئے اے بی وی پی او رآر ایس ایس روہت ویمولہ کے مسئلہ سے عوام کا دھیان ہٹانے کی کوشش کررہی ہے جس کو کبھی کامیاب نہیںہونے دیا جائے گا۔ سی پی ائی نارتھ زون سکریٹری ڈاکٹر سدھاکر ‘ سلیم خان ‘ راملویادو کے علاوہ دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT