Tuesday , July 25 2017
Home / دنیا / صدر زمبابوے رابرٹ موگابے 93 سال کے ہوگئے

صدر زمبابوے رابرٹ موگابے 93 سال کے ہوگئے

ہرارے۔ 21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) صدر زمبابوے رابرٹ موگابے آج 93 سال کے ہوگئے۔ تاہم انہوں نے اپنی سیاسی فہم و فراست رکھنے والی اہلیہ گریس کو ان کے (موگابے) دفاع سے دیئے گئے بیان کو ’’آتشی‘‘ قرار دیا۔ ہفتہ کو متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے جنہوں نے سفیدفاموں کی حکومت سے 1980ء میں آزادی حاصل کرنے کے بعد اب تک حکمرانی کی۔ گریس موگابے نے ان نقادوں کو منہ توڑ جواب دیا جنہوں نے کہا تھا کہ رابرٹ موگابے کو اب حکومت سے دستبردار ہوجانا چاہئے اور طنزیہ طور پر یہ بھی کہا تھا کہ آئندہ سال منعقد شدنی انتخابات سے قبل اگر ان کی (رابرٹ) موت ہوگئی تو شاید حکمراں جماعت ان کے ’’مردے‘‘ کو بطور امیدوار میدان میں اتارے گی۔ رابرٹ موگابے نے کہا کہ وہ آج بھی عوام کے مقبول قائد ہیں اور ان کی جگہ کسی دیگر قائد کی عوام کو قطعی ضرورت نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT