Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / صدر فرانس اولاند سے دہشت گردی اور تبدیلی ماحولیات پر بات چیت

صدر فرانس اولاند سے دہشت گردی اور تبدیلی ماحولیات پر بات چیت

صدر فرانس کو دورہ ہند کے موقع پر دھمکی آمیز مکتوب، پرجوش افراد کی کارستانی، سفیر فرانس کی پریس کانفرنس
نئی دہلی /22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گردی اور تبدیلی ماحولیات کے علاوہ اسمارٹ سٹیز صدر فرانس فرینکوئی اولاند کے آئندہ دورہ ہند کے سرفہرست موضوعات گفتگو ہوں گے۔ فرانس کے سفیر فرینکوئی رچیئر نے کہا کہ صدر فرانس کے دورہ ہند پر ان کو دھمکی آمیز مکتوب روانہ کرنا غالباً پرجوش آدمیوں کا کام ہے۔ انھوں نے دھمکی کو مسترد کرتے ہوئے دہلی میں صیانتی افواج کی ستائش کی، کیونکہ انھوں نے فرانسیسی عہدہ داروں پر گہری نظر رکھی تھی، تاکہ فرانسیسی وفد کے دورہ ہند کے موقع پر ان پر کوئی حملہ نہ ہوسکے، تاہم انھوں نے اظہار افسوس کیا کہ صدر فرانس کو دھمکی آمیز مکتوب کا افشاء ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اولاند کے دورہ کا آغاز اتوار سے ہوگا اور تین شعبوں پر بات چیت سرفہرست ہوگی۔ دہشت گردی کو موجودہ صورت حال کے پس منظر میں اجاگر کیا جائے گا۔ ہنگامی حالات کی صورت حال، شام، عراق اور افریقہ میں فوجی کارروائیاں اور ہندوستان کی صورت حال پر بات چیت ہوگی۔ رچیئر نے کہا کہ فرانس اور ہندوستان دونوں اپنے مشترکہ مفادات اور اقدار کا تحفظ چاہتے ہیں۔ یہ موقع نہ صرف ہر ایک کو یاد دہانی کا ہے، بلکہ اس سمت میں دہشت گردی کے مقابلہ کے لئے کئی اقدامات بھی ضروری ہیں۔ یہی موضوع بات چیت کے موضوعات میں سرفہرست ہوگا۔ وہ اپنی قیامگاہ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ دہلی میں صیانتی افواج کی ستائش کرتے ہوئے فرانس کے سفیر نے انھیں بہت باصلاحیت قرار دیا اور کہا کہ وہ صیانتی فوج کے مشکور ہیں، جس نے دورہ کرنے والے فرانسیسی وفد کے خلاف کسی بھی کارروائی کے انسداد کے لئے گہری نگرانی رکھی تھی۔ صدر فرانس کو دورہ ہند کے موقع پر دھمکی آمیز مکتوب وصول ہونے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اس مکتوب کا افشاء قابل افسوس ہے، ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فرانسیسی عہدہ دار ایسے ورقیے وصول کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔ عام طورپر کئی ورقیے وصول ہوتے ہیں، جن سے بدنظمی پیدا ہو جاتی ہے۔ یہ ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، لیکن حقیقی خطرہ کبھی نہیں ہوگا، تاہم انھوں نے نوٹ کیا کہ وہ اب بھی تازہ ترین مکتوب کا جائزہ لے رہے ہیں۔ وہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مکتوب حقیقی ہے، جو ہمیں حقیقی خطرہ کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کوئی خاص خطرہ نہیں ہے۔ یہ صرف پرجوش افراد کی کارستانی ہے۔ اس مکتوب میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ایک دہشت گرد تنظیم کا مکتوب ہے، لیکن وہ یہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ خطرہ حقیقی ہے۔ بہرحال فرانسیسیوں کو دنیا بھر میں خطرات کا سامنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT