Sunday , September 24 2017
Home / دنیا / صدر فرانس کا لبنان کی مدد کا عہد

صدر فرانس کا لبنان کی مدد کا عہد

بیروت۔17اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) صدر فرانس فرینکوئی اولاند نے آج لبنان کی مالی اور دفاعی تائید کاعہد کیا اور دونوں ممالک کی سیاسی پارٹیوں پر زور دیا کہ لبنان کے نئے صدر کا انتخاب کریں ۔ اس عہد کے ساتھ ہی اُن کے علاقائی دورہ کا آغاز ہوا ۔ لبنان میں مئی 2014ء سے صدر لبنان اور پارلیمنٹ کے درمیان شدید اختلافات جاری ہیں جس کی وجہ سے ملک میں سیاسی صف بندی ہورہی ہے ۔ موجودہ حکومت کو 2009ء سے دو مرتبہ توسیع دی جاچکی ہے ۔ اپنے مشرق وسطی دورہ کا آغاز کرتے ہوئے اولاند نے اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نبیح بیری اور وزیراعظم تمام سلام سے ملاقات کی 11کروڑ 30لاکھ امریکی ڈالر مدد کا آئندہ تین سال کے دوران تیقن دیا ۔ لبنان میں 10لاکھ سے زیادہ شامی پناہ گزین موجود ہیں ۔ فرانس کی امداد ان تمام کی بازآبادکاری اور لبنان کی فوجی صلاحیت میں اضافہ کیلئے دی جائے گی ۔ جاریہ سال کے اوائل میں سعودی عرب نے تین کھرب امریکی ڈالر مالیتی امداد لبنان کی افواج کو بند کردی تھی ‘ اس رقم سے فرانسیسی اسلحہ خریدا جاتا تھا ۔ لبنانی افواج اور پولیس کو امریکہ ‘ برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک سے ہتھیار اور تربیت حاصل ہوتی ہے ۔
چار جنگ کے دوران موبائیل کا استعمال ، ایک خاتون برقی رو کی زد میں فوت
کوالالمپور ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا میں ایک 30 سالہ خاتون برقی شارٹ لگنے سے فوت ہوگئی جب وہ چارجنگ پر لگے ہوئے اپنے موبائیل فون پر بات کررہی تھی ۔ تفصیلات کے مطابق سہانا محمد نعیم مضافاتی علاقہ چیراس میں واقع اپنے گھر میں جمعہ کی شب موبائیل کوچارجنگ پر لگا رکھی تھی کہ اچانک کوئی کال آیا اور جواب دیتے وقت برقی رو کی زد میں آکر فوت ہوگئی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT