Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / صدر فرانس کے دورۂ ہند کیخلاف دھمکی

صدر فرانس کے دورۂ ہند کیخلاف دھمکی

بنگلورو۔21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) فرانسیسی سفارت خانہ کو صدر فرانس فرینکوئس اولاند کے مجوزہ دورۂ ہندوستان کے خلاف دھمکیاں وصول ہوئی ہیں۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فرانسیسی قونصل جنرل دفتر کو اولاند کے دورہ کے خلاف انگریزی میں تحریر کردہ تین سطری دھمکی آمیز خط 11 جنوری کو موصول ہوا۔ انہوں نے دھمکی کی نوعیت سے متعلق انکشاف نہیں کیا۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ اولاند سے جوکہ نئی دہلی میں 26 جنوری کو یوم جمہوریہ تقاریب میں مہمان خصوصی ہونگے، انہیں ہندوستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتے۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس بنگلور سٹی (ویسٹ) مسٹر کے ایس آر چرن ریڈی نے بتایا کہ دھمکی آمیز مکتوب وصول ہونے کے دوسرے دن ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی جس میں پتہ چلا کہ یہ خط چینائی سے بھیجا گیا ہے۔ مکتوب علیہ کا نام و نشان نہیں تھا۔

 

میزورم میں پولیس اور طلباء کے درمیان تصادم
ایزوال 21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کمشنر جسمانی معذورین کے دفتر کے روبرو آج دوپہر احتجاجی طلباء اور پولیس کے درمیان تصادم میں کم از کم 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ضلع ایزوال نے بتایا کہ بعض طلباء کمشنر محکمہ جسمانی معذورین کی حیثیت سے سائی ونگ پول کے تقرر کے خلاف احتجاج کے دوران ان کے دفتر میں گھسنے کی کوشش کی جنھیں منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس شیل کا استعمال کیا۔ یہ طلباء منتشر ہونے کے بعد دوبارہ اکٹھا ہوکر پولیس پر سنگباری کرنے لگے جس پر پولیس نے دوبارہ طاقت کا استعمال کیا۔ اس تصادم میں 8 افراد بشمول 6 پولیس ملازمین زخمی ہوگئے۔ میزو اسٹوڈنٹس یونین ایزوال سٹی کالج جوائنٹ اسٹوڈنٹس یونین اور میزورم بلائنڈ سوسائٹی نے یہ احتجاج کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT