Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / صدر فلپائن کا اقوام متحدہ سے دستبرداری کا انتباہ

صدر فلپائن کا اقوام متحدہ سے دستبرداری کا انتباہ

عالمی ادارہ پر سخت تنقید‘ فلپائن سے جانبداری کا الزام ‘ ڈٹرٹ راڈریگو کا بیان
منیلا۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر راڈریگوڈٹرٹ نے آج  دھمکی دی ہے کہ فلپائن اقوام متحدہ سے دستبردار ہوجائے گا کیونکہ انہوں نے ایک اور جرائم کے خلاف خونریز جنگ شروع کردی ہے ۔ 1500سے زیادہ افراد ڈٹرٹ کے صدر فلپائن بننے کے بعد سے اب تک ہلاک ہوچکے ہیں  اور انہوں نے فوری طور پر نظم و قانون کی بہتری کیلئے کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے ۔ پولیس کے بموجب اقوام متحدہ اور انسانی حقوق گروپس نے صدر فلپائن پر سخت تنقید کی ہے ۔ صدر فلپائن ایک قانون داں ہیں جو اپنے تلخ لب و لہجہ کیلئے شہرت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے بار بار اقوام متحدہ سے خواہش کی تھی کہ وہ مداخلت نہ کریں‘ آج انہوں نے اس میں شدت پیدا کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے دستبرداری کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ہم اقوام متحدہ سے علحدگی اختیار کرلیں ‘اگر آپ ہمارا احترام نہیں کریں گے تو ادارہ سے ترک تعلق کرلیا جائے گا ‘ وہ اپنے آبائی شہر داوؤ میں ایک بجے دن پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے ایک اور بین الاقوامی ادارہ قائم کرنے کا بھی انتباہ دیا ۔

TOPPOPULARRECENT