Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / صدر مائنمارسوچی کو اقتدار منتقل کردیں گے

صدر مائنمارسوچی کو اقتدار منتقل کردیں گے

یانگون ۔15نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر مائنمار تھین سین نے آج کہاکہ آنگ سانگ سوچی کی پارٹی نے انتخابات میں شاندار تاریخی فتح حاصل کرلی ہے ‘ اس کے نتیجہ میں وہ حکومت تشکیل دے سکتیں اور اصلاحات کرسکتی ہیں ۔ انہوں نے عہد کیا کہ اقتدار کی منتقلی بلارکاوٹ ہوگی ۔ فوج کے سابق جنرل نے اپنی وردی اتاردی تھی تاکہ ملک کی نیم شہری حکومت کی قیادت کرسکیں جو پانچ سال قبل قائم کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ 8نومبر کے انتخابات اس بات کا ثبوت ہے کہ سیاسی اور معاشی تبدیلیاں موجودہ ملک کیلئے فوجی حکومت کی کوئی گنجائش نہیں رکھتے ۔ انتخابات کے نتائج کے مطابق ہمارا اصلاحی عمل جس میںہم نے تیقن دیا تھا عوام کو راغب کرنے میں ناکام رہا ۔ وہ سیاسی پارٹیوں کے ایک اجلاس سے یانگون میں خطاب کررہے تھے ۔ انتخابات کے بعد یہ برسرعام اُن کا پہلا اجلاس تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اصلاحات کا عمل نئی حکومت کے سپرد کردیا جائے گا ۔ کسی کو بھی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اقتدار کی منتقلی پُرسکون اور بلارکاوٹ ہوگی اور جمہوریت کے اصولوں کے مطابق کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT