Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / صدر ماریشیس آمنہ بی بی کی آمد پرانا شہر میں ٹریفک تحدیدات

صدر ماریشیس آمنہ بی بی کی آمد پرانا شہر میں ٹریفک تحدیدات

حیدرآباد۔ 7 ڈسمبر (سیاست نیوز) صدر ماریشیس ڈاکٹر بی بی آمنہ فردوس گورب فاکم کی حیدرآباد آمد کے پیش نظر کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر ایم مہیندر ریڈی نے پرانے شہر کے بعض علاقوں میں ٹریفک تحدیدات عائد کئے ہیں۔ اس سلسلے میں آج ایک اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق صدر ماریشیس، راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ سے ہوٹل تاج فلک نما پیالیس پہونچیں گی۔ بعدازاں قلعہ گولکنڈہ، چومحلہ پیالیس اور تاریخی چارمینار، سالارجنگ میوزیم کا مشاہدہ کریں گی۔ اس موقع پر پرانے شہر میں ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔ اس پروگرام کے پیش نظر کمشنر پولیس نے کہا کہ صدر ماریشیس کے پروگرام کی وجہ سے ٹریفک تحدیدات  رہیں گی جس کے باعث عوام سے متبادل راستے اختیار کرنے کی کمشنر پولیس نے اپیل کی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT