Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / صدر میانمار کا عنقریب دورۂ ہند

صدر میانمار کا عنقریب دورۂ ہند

نے پی ڈا۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر میانمار یوتین کیاؤ اپنے ہندوستانی ہم منصب پرنب مکرجی کی دعوت پر عنقریب ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات کہی گئی جس کے مطابق صدر کیاؤ اور ان کی اہلیہ ڈاسوسولیون عنقریب ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کے دفتر سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی جہاں صدر میانمار کے دورہ کی تاریخ کے بارے میں کوئی پیش قیاسی نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں وزیر خارجہ ہند سشما سوراج بھی میانمار کا ایک روزہ دورہ کرچکی ہیں۔
ویتنام میں طوفانی بارش اور سیلاب ،7 افراد ہلاک
ہنوئی۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام)  وینتام میں طوفانی بارش اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک جبکہ متعدد بے گھر ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ بارش اور سیلاب کے باعث شمالی صوبہ لائو کانی میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں پر سات افراد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔ بے گھر ہونے والوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کرنے کے لئے بچاؤ اور راحت کاری شروع کر دی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT